اسلام آباد( کامرس رپورٹر) پاکستان کے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 8 ارب 15 کروڑ 38 لاکھ ڈالر رہ گئے۔جب کہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کےذخائر 5 ارب 30 کروڑ 99 لاکھ ڈالر ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 46 کروڑ37 لاکھ رہ گئے ہیں۔