تلہ گنگ( وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی اور وفادار ساتھی ملک سلیم اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مرحوم ملک سلیم اقبال سابق چئیر مین پیمرا ملک مشتاق احمد کے سسر تھے جبکہ سابق رکن صوبائی اسمبلی شہر یار اعوان کے نانا تھے۔سلیم اقبال ہر مشکل وقت میں پاکستان مسلم لیگ اور نواز شریف کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے، انکا شمار ن لیگ کے بانی رہنماﺅں میں ہوتا ہے، انکی نماز جنازہ تلہ گنگ میں ادا کی جائے گی۔