بھارت میں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال لائی گئی لاش کو چوہے کھاگئے

بھارت میں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال لائی گئی لاش کو چوہے کھاگئے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال لائی گئی لاش کو چوہے کھاگئے، چوہوں نے لاش کے چہرے، گال اور پیشانی کو مبینہ طو رپر کتر لیا۔ رپورٹس کے مطابق 30جولائی کو پولیس نے بھواناگیری قصبے کے مبینہ طورپر خودکشی کرنیوالے 35سالہ ڈرائیور روی شنکر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا تھا اور اگلی رات مردہ خانے میں عملے کی عدم موجودگی میں چوہوں نے مبینہ طور پر لاش کو کترنا شروع کیا۔شنکر کے رشتہ داروں کے مطابق ہسپتال کے عملے نے واقعہ کو چھپانے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود کچھ افراد نے چوہوں کے حملے کا شکار لاش کو دیکھ لیا اور اس کی تصاویر کھینچ لیں جس کے بعد اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں