پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ انتقال کرگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ انتقال کرگئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے سابق چیئرمین عجاز بٹ انتقال کر گئے، ان کی عمر 85سال تھی ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق اعجاز بٹ کے دامادعارف سعید نے بتایا کہ مرحوم عرصے سے بیمار تھے،وہ 2008 سے2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔ اعجاز بٹ کے انتقال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے افسوس اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں