واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کیے جانے کے حوالے سے امریکی کانگریس میں قراردار پیش کر دی گئی جس میں کہاگیا ہے کہ لفظ “اسلام” کا مطلب “خدا کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا” اور “امن” ہے، اس کے علاوہ واضح کیا گیا ہے کہ قرآن مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان رواداری کی بات کرتا ہے۔
پاکستان ٹائم کو دستیاب معلومات کے مطابق قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین کی طرف سے پیش کی گئی ہے، قرارداد کے تائید کندگان میں کانگریس ممبران الہان عمر، راشدہ طلیب، آندرے کارسن شامل ہیں،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد 35لاکھ کے لگ بھگ ہے۔