مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کواقلیت میں تبدیل کرنے کی بھونڈی کوشش،50لاکھ ہندوں کوکشمیری ڈومیسائل جاری

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کواقلیت میں تبدیل کرنے کی بھونڈی کوشش،50لاکھ ہندوں کوکشمیری ڈومیسائل جاری

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے 50لاکھ سے زائد ہندوں کو کشمیر کا ڈومیسائل دے دیا گیا ہے، مردم شماری کمیشن نے ہندو اکثریت والے علاقوں میں نشستیں 83سے بڑھا کر 90کردیں جبکہ مسلم اکثریتی علاقوں کی نشستوں میں صرف ایک فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مودی سرکار اسرائیل کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کے لیے کالونیاں بنانے جا رہی ہے اور ہندو اکثریت پر مشتمل ایک نیاڈویژن بھی بنایا جائے گا جس میں کشتوار، انتناگ اور کلگم کے اضلاع شامل ہوں گے۔سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ مودی سرکار کے ان اوچھے ہتھکنڈوں پر بھی عالمی برادری خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں