لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جج کی اہلیہ کے مبینہ تشددکا شکار ملازمہ کی حالت میں بہتری،ٹھوس غذا دینے کا سلسلہ شروع۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں نے زخمی رضوانہ کو ٹھوس غذا دینا شروع کر دی ،پروفیسر ڈاکٹر فرید نے بتایا کہ خون کی تین بوتلیں لگائی گئی ہیں ،پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث سانس میں دشواری کا سامنا ہے،دو تین دن میں ریکوری شروع ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : جرمانے پر جھگڑا،سابق وزیر اعلیٰ کے بھتیجے سمیت 3قتل