fazal ur rehman

”دوست ممالک کا اعتماد بحال کر دیں تو بھاری سرمایہ کاری کو تیار ہیں“

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے کسی کی جاگیر نہیں ہے،دوست ممالک ترقی کی راہ روکنے والوں کے اقتدار میں آنے کے حامی نہیں ،جعلی حکومت کو پہلے مانا نہ آگے کبھی مانیں گے۔
ڈی آئی خان میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سی پیک کو روک کر غیر ملکی آقاﺅں کو خوش کیا ،ہم دوستی مانگتے ہیں آقا اور غلام کے تعلق سے انکار کرتے ہیں،دوست ملک سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تاہم وہ پوچھتے ہیں کہ اگلا نظام کیا ہو گا ،انہیں خدشہ ہے کہ ماضی جیسے نااہل حکمران آئے تو سرمایہ ضائع ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”مال مفت دل بے رحم“18دن کے مہمان ارکان اسمبلی کیلئے اربوں کے فنڈز جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں