اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 18دن کی مہمان قومی اسمبلی کی سکیموں کیلئے 51ارب روپے جاری کر دیے گئے۔وزارت خزانہ نے ارکان پارلیمنٹ کی سکیموں کیلئے فنڈز جاری کر دیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ مالی سال کے 42دن کی پارلیمنٹ کیلئے چھ ماہ کا بجٹ جاری ہو گا ،قومی اسمبلی کی سکیموں کیلئے سال کا بجٹ 90ارب مختص ہے،عام انتخابات سے قبل پالیمنٹیرئنز کو سکیموں کیلئے بھاری فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں،سکیموں کیلئے صرف تین ماہ میں61ارب 26کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،پورے سال کیلئے مختص 90میں سے 41ارب روپے تین ماہ میں جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
