flood in punjab

دریاﺅں میں طغیانی،بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں پانی میں ڈوب گئیں ،ہزاروں لوگ امداد کے منتظر

بہاولنگر (مانیٹرنگ ڈیسک) پانی کے بہاﺅ میں مسلسل اضافہ کے باعث بہاولنگر میں دریائے ستلج کا بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں پانی میں ڈوب گئیں،سینکڑوں افراد محصور ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق فلک شیر صابو کے مقام پر بند ٹوٹنے سے متعدد آبادیوں کا زمینی راستہ کٹ گیا ،سینکڑوں افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔قصور گنڈا پور کے مقام پر پانی کی سطح 22فٹ تک جا پہنچی،کئی دیہات پانی میں ڈوب گئے۔ہیڈ تونسہ پر درمیانے درجے کا سیلاب،ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں مون سون بارشیں جاری،جڑواں شہروں میں ایمرجنسی نافذ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں