گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے رانا ثنا اللہ کو مقدمہ سے بری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری افسروں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں وزیر داخلہ کیخلاف مقدمہ چل رہا تھا ،رانا ثنا اے ٹی سی عدالت میں پیش ہوئے ،مقدمہ کا مدعی اپنے بیان سے منحرف ہو گیا جس پر عدالت نے رانا ثنا اللہ کو بری کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”مال مفت دل بے رحم“18دن کے مہمان ارکان اسمبلی کیلئے اربوں کے فنڈز جاری