satluj flood

دریائے ستلج کا بڑا حفاظتی بند ٹوٹ گیا ،عار ف والہ میں تباہی

عارف والہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈھولہ کے مقام پر دریائے ستلج کا بڑا حفاظتی بند ٹوٹ گیا ،پورے علاقہ پانی میں ڈوب گیا ،سینکڑوں ایکڑ اراضی اور مکانات زیر آب آ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حفاظتی بند ٹوٹنے کے باعث پورا علاقہ پانی میں ڈوب گیا ،فصلیں اور کچے مکانات کو سیلابی پانی کے باعث شدید نقصان پہنچا ،لوگوں کو سیلاب سے نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہیں،سیلابی پانی بستی ڈھولہ سمیت دیگر دیہات کی جانب تیزی سے بڑھنے لگا،متاثرہ علاقے سے لوگوں کونکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شر قتل کیس ،عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں