اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں سپریم کورٹ نے آئیندہ سماعت تک چئیرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت نو اگست تک ملتوی کر دی ۔کیس کی سماعت جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔مدعی کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث دلائل نہ دیے جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کا اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق سے انکار