اتوار اور پیر کو تیزبارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

اتوار اور پیر کو تیزبارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

کراچی (وقائع نگار خصوصی) محکمہ موسمیات نے کر اچی میں اتوار اور پیر کو تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ مون سون کا یہ سپیل 25 اور 26 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے تاہم سندھ میں یومِ عاشور پر بارشوں کا امکان نظر نہیں آ رہا۔ میڈیا سے گفتگو میں چیف میٹرالوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ23 اور 24 جولائی کو کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں تیز بار ش کا امکان ہے،9 اور 10 محرم کو شمال مشرقی پنجاب میں بارشوں کا اچھا اسپیل متوقع ہے،جبکہ عاشورہ پر اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور دیگر علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام،ملک بھر میں فوج کی تعیناتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں