muharam army diployment

محرم الحرام،ملک بھر میں فوج کی تعیناتی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کی غرض سے ملک بھر میں فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا،وزارت داخلہ کے مراسلے کے مطابق فیصلہ آرٹیکل 245کے تحت کیا گیا ،چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا گیا ۔وزارت داخلہ کے مطابق صوبوں کی درخواست پر فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : 7ارب32کروڑ کی منی لانڈرنگ سے بری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں