پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اسد امان کو دیکھتے ہی فردوس شمیم نقوی برہم، کھری کھری سنادیں

پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اسد امان کو دیکھتے ہی فردوس شمیم نقوی برہم، کھری کھری سنادیں

کراچی(عدالتی رپورٹر)شہرقائد میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسد امان کو دیکھتے ہی فردوس شمیم نقوی برہم ہوگئے اور انہیں کھری کھری سنادیں جس پر اسد امان بھی خاموش نہ رہے ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے اسد امان سے کہا کہ تمہاری تصویریں دیکھی ہیں، مسکرا تے ہوئے تم ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ تمہیں شرم نہیں آتی؟ تمہیں کہا تھا کہ پارٹی کے ساتھ رہو۔ ایسی باتیں سن کر اسد امان بھی خاموش نہ رہ پائے اور جواب دیا کہ میں پارٹی ہی کے ساتھ ہوں اور کیسے رہوں، آپ نے نہیں کہا تھا کہ آپ جائیں اور بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات ، نواز شریف نے ایسا دعویٰ کردیا کہ ن لیگی متوالے کھل اٹھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں