عام انتخابات ، نواز شریف نے ایسا دعویٰ کردیا کہ ن لیگی متوالے کھل اٹھیں

جدہ(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ ن لیگی متوالے خوشی سے جھوم اٹھیں گے جبکہ مخالف سیاسی جماعتیں بھی دنگ رہ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات میں تاخیر کے خدشات پر علیم خان بھی بول پڑے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے جدہ میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی قیادت میںلیگی عہدیداروں نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاست پر گفتگو کی گئی،لیگی ورکرز نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا۔سابق وزیرا عظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے اقتدار میں آئے گی،اوورسیز پاکستانیوں کا بھی اہم کردار ہو گا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2013 کے بعد پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن تھا،لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا تھا، لوڈشیڈنگ سے نجات مل چکی تھی اور صنعتی شعبہ بہتر انداز میں چل رہا تھا جس سے لوگوں کو روزگار میسر تھا، عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کرتی ہوئی پاکستانی معیشت کو سراہا جا رہا تھا مگر ایک منظم سازش کر کے انہیں اقتدار سے ہٹایا گیا۔نواز شریف کا کہنا تھاکہ کرپشن کا جب کوئی ایک ثبوت نہیں ملا تو مجھے اقامے پر نا اہل کر دیا، 2018 کے بعد ملک کو نااہل اور ناتجربہ کاروں کے حوالے کر کے ملک کی ترقی اور خوشحالی کا پہیہ رک گیا جس سے ملک شدید بحرانوں کا شکار ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں