hamza khan

ورلڈ جونیئرسکواش چیمپئن شپ،پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میلبرن(مانیٹرنگ ڈیسک) میلبرن میں جاری ورلڈ جونیئرسکواش چیمپئن کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان نے ملائیشیا کے پلیئر کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
حمزہ خان نے چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میںملائیشیا کے پلیئر جواچم چو کو 1-3 گیمز سے شکست دی،ملائیشین کھلاڑی کے مقابلے میں حمزہ خان کی کا اسکور 8-11، 9-11، 7-11، اور 10-12 رہا۔ سیمی فائنل میں کل حمزہ خان کا مقابلہ فرانس کے شینی مانیکو میلول سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن لیکن کیا گرین شرٹس کو انڈیا جانا چاہیے؟ پڑوسی ملک میں شادی کرنیوالے شعیب ملک کا ردعمل آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں