alqadir trust

القادر ٹرسٹ کیس،اعظم خان نیب میں پیش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی دفتر میں پیش،عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کرا دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نیب میں 190 ملین پاونڈ سکینڈل کی تحقیقات میں پشرفت سامنے آ گئی۔ سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے نیب میں پیش ہو کر عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا۔یاد رہے کہ نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کے سلسلے میں 190 ملین پاونڈ سکینڈل کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی نامزد ہیں اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔نیشنل کرائم ایجنسی کے 190ملین پاﺅنڈ کی تحقیقات کے معاملے پر اعظم خان سے سوالات کیے گئے۔اعظم خان نے نیب کو اپنا ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرایا۔

یہ بھی پڑھیں : فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف حکم امتناع کی استدعا پھر مسترد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں