PTI connects

”تیر ی یاد آ گئی۔۔۔۔“پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والوں کے عمران سے خفیہ رابطے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف چھوڑ کر جانے والوں کو پارٹی کی یاد ستانے لگی ،سابق اعلیٰ عہدیداروں کے ایک دوسرے سے رابطے،عمران خان سے خفیہ رابطے کرنے کی کوشش شروع کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق عہدیداروں میں پارٹی چھوڑنے کے بعد مایوسی کی لہر ،ایک دوسرے کے ساتھ رابطے شروع کر دیے،سابق ارکان ایک دوسرے سے گلے شکوے کرنے لگے کہ استحکام پاکستان پارٹی والے ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پارٹی کی اعلیٰ قیادت قریب بھی نہیں پھٹکنے دیتی ،پی ٹی آئی میں عزت کے ساتھ ہمیشہ بڑے فیصلوں میں اعتماد میں لیا جاتا تھا،آئی پی پی ایک شخص سے انتقام لینے کیلئے وجود میں آئی ہے۔پنجاب اور کراچی کے اہم ارکان کے خیبر پختونخواہ کے مخصوص ارکان سے بھی رابطے،پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا رہنے کی تلقین ،تمام سابق ارکان کانگران سیٹ اپ بننے تک خاموش رہنے پر اتفاق ،چیئرمین پی ٹی آئی کو خفیہ پیغامات بھیجنے کی کوششیں شروع کر دی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں : کسی فوجی کا سویلین سے جھگڑا ہو تو ٹرائل کیسے ہو گا ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں