لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ اعظم خان، چیئرمین پی ٹی آئی کے بہت قریب تھے وہ دل اور دماغ استعمال نہیں کرتے تھے جو حکم ملتا اس کی فوری تکمیل ہوتی تھی،انہوں نے کہا ہے کہ پہلے کہا تھا کہ سائفر ایک جھوٹا بیانیہ تھا، سائفر کو لے کرملک کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیلا گیا
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اعظم خان جو پاکستان کیلئے مدد کر رہے ہیں وہ مزید بھی مدد کریں گے، یہ معاملہ اب یہیں روکنے والا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اعظم خان کے اعترافی بیان کے بعد غریدہ فاروقی بھی میدان میں آ گئیں،عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری کی ” خفیہ روپوشی“ کا احوال بیان کر دیا
انہوں نے کہا ہے کہ پہلے کہا تھا کہ سائفر ایک جھوٹا بیانیہ تھا، سائفر کو لے کرملک کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیلا گیا، بہت سے لوگ مستقبل میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جس کو پہلے ہیروکہا اور پھر اسے ہی غدار قرار دیا، آئندہ الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی اور نہ کوئی پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر نظر آئے گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کوئی بلنڈر کیا تو یہ پی ٹی آئی کے کفن میں آخری کیل ہوگی۔