اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) اعظم خان کے بیان کے بعد سائفر کا معاملہ ایک بار پھر خبروں میں ہے اور اب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر معاملے پر تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اعظم خان کے اعترافی بیان کے بعد غریدہ فاروقی بھی میدان میں آ گئیں،عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری کی ” خفیہ روپوشی“ کا احوال بیان کر دیا
پاکستان ٹائم کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے ایک ایک ٹویٹ میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایف آئی اے نے عمران خان کو25 جولائی کو طلب کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اس معاملے میں تعاون نہ کیا تو انہیں نکوائری مرحلے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سفارشات کرے گی کس کس کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔