گال(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم نے گال کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکا نے چوتھے روز پاکستان کو 131رنز کا ہدف دیا تھا جو 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا گیا ۔ دوسری اننگز کا پانچویں روز آغاز ہوا تو کپتان بابراعظم جلد وکٹ گنوا بیٹھے اور پربھات جےسوریا کا شکار بنے جبکہ سعود شکیل کو رمیش مینڈس نے پویلین کی راہ دیکھائی۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 8، شان مسعود 7، بابراعظم 24، سعود شکیل 30، سرفراز احمد ایک جبکہ نعمان علی صفر پر آو¿ٹ ہوئے، امام الحق 50 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ 2023، ذکاءاشرف نے بڑی امید ظاہر کر دی