لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین ذکاء اشرف نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2012ءکے بعد پاکستان ایک مرتبہ پھر ایشیا کپ کی ٹرافی جیتے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2023 ،پاک بھارت میچ کب اور کہاں ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ایشیا کپ کے 13 میچوں کے لیے چار وینیوز کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔میزبان پاکستان چار میچوں کاانعقاد کرے گا۔ ملتان میں ایک جبکہ لاہور میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا میں نو میچز ہوں گے جن میں سے کینڈی میں تین اور کولمبو میں چھ میچز کھیلے جائیں گے۔اس موقع پر ذکاء اشرف نے کہا کہ ایشیا کپ کے میزبان کی حیثیت سے اس ایونٹ کے شیڈول کا اعلان اس بات کو واضح کرتا ہے کہ ہم ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی اور اسے عملی شکل دینے کے لیے تیار ہیں تاکہ شریک ٹیموں اور شائقین اس سے مکمل طور پر لطف اندوز ہوسکیں۔ہمارے انتظامات اور مہمان نوازی ہمیشہ مثالی رہی ہے اور ایک بار پھر یہ بین الاقوامی سطح پر سب کو دکھانے کا بہترین موقع ہوگا۔ پاکستان کو پندرہ سال کے طویل عرصے کے بعد اے سی سی ایشیا کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ انہیں ملتان کے شائقین کے لیے خوشی ہے جو ایشیا کپ کے پہلے میچ کی میزبانی کریں گے۔ ان شائقین کے لیے 1994 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ اپنی ٹیم کو کسی ملٹی ٹیم ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دیکھیں گے۔ یہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ ملک کے تاریخی حیثیت کے حامل وینیوز پر کرکٹ واپس آئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے یہ بہترین موقع ہوگا کہ وہ دباو? والے ہائی پروفائل میچ کھیلے گی اور کوشش کرے گی کہ ایشیا کپ کا ٹائٹل دوبارہ حاصل کرے جو اس نے ا?خری مرتبہ 2012 میں جیتا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں اس بات کی تمام تر صلاحیت موجود ہے اور ایشیا کپ میں غیرمعمولی پرفارمنس ا?نے والے ایونٹس کے لیے بھی انہیں بھرپور اعتماد فراہم کرے گی۔