ایشیا کپ 2023 ،پاک بھارت میچ کب اور کہاں ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

ایشیا کپ 2023 ،پاک بھارت میچ کب اور کہاں ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور( سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2023 پاک بھارت میچ کی تاریخ اور وینیو سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو کینڈی میں متوقع ہے، پی سی بی ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کل کرے گا۔بی سی بی ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے پاکستان میں شیڈول 4 میچز 2وینیوز پر ہونگے، 3میچز کی میزبانی لاہور اور 1 میچ ملتان میں کھیلا جائیگا، ایشیا کپ کے بقیہ 9 میچز کولمبو اور کینڈی میں کھیلیں جائینگے۔ایشیا کپ2023ہائبرڈماڈل کےتحت پاکستان اور سری لنکامیں31اگست سے17ستمبرتک جاری رہےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں