imran khan speaks about azam khan

’میں نہیں مانوں گا‘ اعظم خان کے انکشافات پر عمران خان کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد (عدالتی رپورٹر) سائفر سے متعلق سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے انکشافات پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا موقف بھی آگیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کرادیا جس میں انہوں نے مبینہ طورپر سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اعظم خان نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر تمام کابینہ ارکان کو ملوث کیا گیا اور تمام لوگوں کو بتایا گیا کہ سائفر کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے، سائفر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، سائفر کو صرف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، یہ ڈرامہ پری پلان بنایا گیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا، تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا گیا،منع کرنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی ا?ئی نے سیکریٹ مراسلہ ذاتی مفاد کے لیے لہرایا۔
سیشن عدالت میں پیشی کے موقع پر عمران خان سے جب اعظم خان کے انکشافات بابت بات ہوئی تو انہوں نے دوٹوک اندازمیں انگلی لہراتے ہوئے کہا کہ”جب تک اعظم خان کے منہ سے نہیں سنوں گا، نہیں مانوں گا“ اور پھر آگے بڑھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ”فوجی حراست میں 102افراد کا تحفظ کیسے یقینی بنائیں“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں