justice mazhahir naqvi

”کسی آرمی افسر کی ڈیتھ نہیں ہوئی تو دفعہ 302کیسے لگادی گئی“

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فوجی عدالتوں میں سویلیز کے ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران9مئی کے ملزمان پر دفعہ 302لگانے کا زکربھی سامنے آیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ 9مئی کے ملزمان پر دفعہ 302کا اطلاق بھی کیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل کی بات پر جسٹس مظاہر علی نقوی نے پوچھا کہ کیا ان واقعات میں کسی آرمی افسر کی ڈیتھ ہوئی ،اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کسی آرمی افسر کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں،اس پر جسٹس مظاہر نے کہا کہ جب کسی آرمی افسر کی ڈیتھ نہیں ہوئی تو دفعہ 302کیسے لگا دی گئی ۔چیف جسٹس نے اس معاملے پر اٹارنی جنرل کو ہدایات لینے کا کہہ دیا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”فوجی حراست میں 102افراد کا تحفظ کیسے یقینی بنائیں“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں