taj mahal in danger

دریائے جمنا میں طغیانی،پانی تاج محل تک پہنچ گیا

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں غیر معمولی شدید بارشوں کے بعددریائے جمنا میں طغیانی،پانی آگرہ شہر میں موجود تاریخی عمارت تاج محل کی بیرونی دیواروں سے ٹکرا نے لگا،جس سے 17ویں صدی کی سفید سنگ مرمر سے تعمیر تاریخی یادگار کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں غیر معمولی طور پر شدید بارشوں کے بعد گزشتہ چند روز کے دوران دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، بھارت کے سینٹرل واٹر کمیشن کے مطابق تاج محل کے ساتھ بہنے والے دریا کی سطح منگل کی شام تک 152 میٹر تک بڑھ گئی، یہ سطح 151.4 میٹر کے ممکنہ خطرے کے وارننگ لیول سے کافی اوپر ہے،مقامی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ آخری بار دریا تاج محل کی دیواروں تک 45 برس قبل 1978 میں پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں