لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ،گرمی سے گھبرائے شہریوں کا سکھ کا سانس،نشیبی علاقوں کے مکین پریشانی میں مبتلا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم کی شدت میں کمی ،شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ،نشیبی علاقوں کے رہائشیوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 23جولائی تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ”ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات“دیوار تلے دب کر 12مزدور جاں بحق