اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ کے وفد کی وزیراعظم ہاﺅس آمد،مردم شماری کے حوالے سے شکوے شکائتیں اور تحفظات کا اظہار ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم سے ملاقات میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہونے چاہئیں،اگر الیکشن میں تھوڑی تاخیر بھی ہو جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔وزیراعظم نے اتحادی جماعت کو موجودہ سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیا وفد میں خالد مقبول،فاروق ستار و دیگر رہنما شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت میں پاکستان بھارت سے کہیں آگے