کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ تعلیم میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف سامنے آگیا ۔
نجی ٹی وی مطابق ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن فرناز ریاض نے کارروائی کیلئے سیکرٹری ایجوکیشن اور اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا،خط میں محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران اور ہیڈ ماسٹرز کیخلاف تحقیقا ت کی درخواست کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس سکینڈل میں 40سے 50کروڑ روپے کی خورد برد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ”ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات“دیوار تلے دب کر 12مزدور جاں بحق