اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کو ٹیلی فون کر کے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے معاہدے میں حمایت اور مدد پر ان کا شکریہ ادا کیاحالانکہ ان کا اپنا ملک دیوالیہ ہوچکا ہے جس کا جولائی میں باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : غیر سیاسی نگران وزیراعظم قبول نہیں،بڑی اتحادی پارٹی کا حکومت کو صاف جواب
سری لنکن صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان کے دوست اور خیرخواہ کا کردار ادا کیا، پاکستانی عوام کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور سری لنکا قریبی بااعتماد دوست ہیں، امید ہےکہ پاکستان اور سری لنکا موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے نکل آئیں گے۔ سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے نیک تمناﺅں پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست ہے، دوستوں کی مدد کرنا ہی دوستی ہے۔