non politicak PM rejected

غیر سیاسی نگران وزیراعظم قبول نہیں،بڑی اتحادی پارٹی کا حکومت کو صاف جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی سب سے بڑی اتحادی پارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے غیر سیاسی شخصیت کی تعیناتی کی مخالفت کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاسی عہدوں کو سیاسی لوگ ہی بہتر چلا سکتے ہیں ،دوسروں کیلئے یہ رستے نہیں کھولنے چاہیئں ،شہباز شریف نے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورتی عمل شروع کر دیا ہے ،انتخابات پرانے رولز پر ہی ہونے چاہئیں ،سیاسی جماعتیں اگر اصلاحات چاہتی ہیں تو فوری طور پر مشاورت کے بعد قانون سازی کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس ،آج پیش نہیں ہو سکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں