لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ ،نواز شریف کا ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت لانے کیلئے اہم اقدام،لیگی امیدواروں کے حلقوں میں خفیہ سروے کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیگی امیدواروں کی حلقوں میں ساکھ سے متعلق سروے کی بنیاد پر رپورٹس تیار کی جائینگی ،جن امیدواروں کی ساکھ اچھی نہیں ہو گی ان کی جگہ متبادل امیدوار کو ٹکٹ دیا جائے گا ،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئیندہ دو ہفتوں میں سروے مکمل کر کے پنجاب کی قیادت کے حوالے کر دیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : مشتری ہوشیار باش،حکومت کے آخری اوور شروع