لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) صحت کا رڈ میں گھپلوں کے الزامات ،نگران پنجاب حکومت نے نجی ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیر صحت نے کہا ہے کہ صحت سہولت کارڈ کے پینل پر موجود نجی ہسپتالوں کا کلینیکل آڈٹ کرایا جائے گا ،سی سیکشن ،انجیو گرافی ،انجیو پلاسٹی کرنے والے ہسپتالوں کا خصوصی آڈٹ ہو گا ،بلا ضرورت آپریشن کرنے والے ہسپتالوں کا سراغ لگایا جائے گا۔محکمہ صحت کے مطابق نجی ہسپتالوں کا آڈٹ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے زریعے کرایا جائے گا ۔
