لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی میں 28.55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے،مہنگائی کے باعث عام شہری سخت پریشانی کا شکار ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے جمعے کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کی یہ شرح موجودہ ہفتے میں گذشتہ سال جولائی کے اس ہفتے کے مقابلے میں ریکارڈ کی گئی ۔اس سال جون کے مہینے کے آخری ہفتے کے مقابلے میں بھی ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو ایک ہفتے میں 0.70 فیصد بڑھ گیا ۔سالانہ بنیاد پر آٹے اور چائے کی قیمت میں سو فیصد اضافہ ریکارڈ ، اسی طرح چاول، آلو اور چکن کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ ہفتہ وار بنیاد پر ٹماٹر، آلو، پیاز اور آٹے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں : تین ارب ڈالر قرضہ،آئی ایم ایف ٹیم زمان پارک پہنچ گئی