شانگلہ(وقائع نگار) شانگلہ میں کرکٹ کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودے گرنے سے 8 بچے جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق مارتونگ میں کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گرگیا تھا، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائی شروع کردی۔اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ اب تک ملبے تلے سے 8 جسد خاکی نکال لیے جبکہ مقامی افراد کے مطابق ایک بچہ تاحال لاپتا ہے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔حکام کے مطابق امدادی ٹیم کی تین ایمبولینسز، 22 اہلکار اور ایکسویٹر آپریشن میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ جیتنے ،بھارت پر” جھپٹنے “کیلئے تیار ہیں،بابر اعظم