لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارا سار ا دھیان صرف کھیل پر ہے ،پی سی بی میں کون آ رہا ہے یا جا رہا ہے اس میں دلچسپی نہیں ،ورلڈ کپ کا بے چینی سے انتظار ہے ،بھارتی ٹیم کو سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
بابر اعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قو می ٹیم ہر چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے ،ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار ہے ،اپنی خامیاں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ہمارا فوکس کسی ایک ٹیم پر نہیں بلکہ سب ٹیموں پر ہے،نیا سیزن شروع ہو رہا ہے ہم بڑے پرامید ہیں۔ورلڈ کپ جیتنے کا بے چینی سے انتظار ہے،ہر ٹیم جیت کیلئے میدان میں اترتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ورلڈکپ2023 ،شاہین آفریدی نے بڑی امید ظاہر کردی