لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) استحکا م پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر خان ترین نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر خان ترین نے خود کشی کر لی ہے ،عالمگیر ترین کی موت واقع ہو چکی ہے تاہم ابھی تک خاندان والوں نے ان کی موت کی تصدیق نہیں کی ۔جہانگیر ترین کے قریبی ذرائع تصدیق کر رہے ہیں کہ عالمگیر ترین کی موت واقع ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ میں تحریک انصاف پر پابندی کی پٹیشن دائر
عالمگیر ترین ایک کاروباری شخصیت اور لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پزیر تھے ۔عالمگیر نے اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کی ،ملتان سلطانکے سی ای او حیدر اظہرنے ان کی موت کی تصدیق کی ۔جہانگیر ترین کو پارٹی اجلاس کے دوران بھائی کی موت کی خبر ملی جس کے بعد وہ فوری روانہ ہو گئے۔