اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے پٹیشن دائر کر دی ،پٹیشن میں پی ٹی آئی پر ریاست اور ملکی اداروں کیخلاف سرگرمیوں پر پابندی کی استدعا کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عون چوہدری نے ذاتی طور پر دائر پٹیشن میں تحریک انصاف کیخلاف قانونی سرگرمیوں پر بھی پابندی کیلئے جواز بنایا ہے،پٹیشن میں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اداروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کو بھی پابندی کیلئے جواز بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جناح ہاﺅس کیس ،خدیجہ شاہ و دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20جولائی تک توسیع