لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ،عدالت نے تمام فریقین کو 13جولائی تک جواب جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران حکم جاری کیا جس پر نیب ،اینٹی کرپشن ،ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹسز جاری کر دیے گئے،عدالت نے تمام فریقوں کو حکم دیا ہے کہ تیرہ جولائی تک جواب جمع کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے مختلف شہروں میں چھاپے،7دہشتگرد گرفتار