آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ نے بابر اعظم کے مداحوں کو مایوس کر دیا

دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ بلے باز اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مداحوں کے لئے مایوس کن خبر آ گئی ،آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں سٹار کرکٹر ایک نمبر نیچے چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریگی، شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق انٹرینشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹے نمبر پر آ گئے۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجے بہتری کے بعد نمبر ون پوزیشن پر آ گئے ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ چار درجے تنزلی کے بعد پہلی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 4 درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گئے۔سٹیو اسمتھ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری سکور کی تھی۔بھارت کے روی چندرن ایشون ٹیسٹ بولر کی رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمینز دو درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے رابادا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی کی رینکنگ میں ایک درجے بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کیلئے آئی پی ایل کھیلنے کی راہ ہموار، خود ہی انکشاف کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں