سجاول سول ہسپتال کی اکلوتی ایمبولینس ڈرائیور سمیت لاپتہ ہوگئی

سجاول سول ہسپتال کی اکلوتی ایمبولینس ڈرائیور سمیت لاپتہ ہوگئی


سجاول(عابد ڈارسے) سجاول سول ہسپتال کی اکلوتی ایمبولینس مبینہ طورپر ڈرائیور سمیت لاپتہ ہوگئی ۔
پاکستان ٹائم کو دستیاب معلومات کے مطابق ایمبولینس ڈرائیور راشد انتیس جون سے لاپتہ ہے اور عیدکے پہلے روز سے ہی اس کا ٹیلی فون نمبر بند ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ راشد کو کراچی پولیس نے گٹکا میں استعمال ہونیوالا مواد سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاتاہم اس سلسلے میں ڈی ایچ او سجاول کا موقف سامنے نہیں آسکا۔
سول ہسپتال کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایمبولینس اور ڈرائیور دونوں لاپتہ ہیں، ڈرائیور کی گرفتار ی کا علم نہیں تاہم ڈرائیور اور ایمبولینس کی تلا ش جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈائریا پھیل گیا،ایک ہی روز اتنے مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے کہ جگہ کم پڑ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں