آئی ایم ایف کی شرائط، گیس اور بجلی مزید کتنی مہنگی ہوگی ؟ جان کر ہی پسینے چھوٹ جائیں

آئی ایم ایف کی شرائط، گیس اور بجلی مزید کتنی مہنگی ہوگی ؟ جان کر ہی پسینے چھوٹ جائیں

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) پاکستان کو آئندہ مالی سال کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل گیس کی قیمت فروخت میں پچاس فیصد تک جبکہ بجلی کی قیمت میں تین روپے سے زائد فی یونٹ اضافہ کرنا ہوگا، یہ دعویٰ ایک نجی ٹی وی چینل نے کیا، اس مجوزہ اضافے سے سٹاف سطح پر آئی ایم ایف سے متفقہ تین ارب ڈالرز کے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی راہ ہموار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:”دعا کریں آئی ایم ایف سے ساتھ یہ آخری ڈیل ہو “شہباز شریف کا کابینہ سے خطاب
ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ آئی ایم ایف کا رواں مالی سال کے لیے ٹیرف میں مناسب اضافے پر نیپرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا اعلان جلدمتوقع ہے۔ نیپرا نے بنیادی ٹیرف 24.80 روپے فی یونٹ مقرر کیاتھا، اگر اس میں مطلوبہ اضافہ شامل کرلیا جائے تو آئندہ مالی سال کے اختتام تک ٹیرف 29 روپے فی یونٹ ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں