کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر کے بعدسونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی ہے ،کئی مہینوں بعد سونے کی قیمت میں اتنی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے کہ زیوارت کی دلداہ خواتین کی آنکھوں میں خوشی سے آنسو چھلک پڑیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف سے معاہدہ،عقیل کریم ڈھیڈی نے ایسی بات کہہ دی کہ کاروباری برادری خوشی سے جھوم اٹھے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 8000 روپے کی بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی خرید و فروخت 2 لاکھ 8 ہزار روپے میں جاری ہے۔صرافہ بازار ڈیلرز کے مطابق سونے کے بھاو میں کمی کی وجہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی ہے جو مارچ کے بعد سے نچلی سطح پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ فی تولہ سونا عید کی تعطیلات سے قبل آخری کاروباری روز 2 لاکھ 16 ہزار روپے میں فروخت ہوا تھا۔
یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسینج کے 100 انڈیکس میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت فروخت میں بھی پانچ روپے کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سٹاک ایکسچینج میں اضافہ،وزیر اعظم خوشی سے کھل اٹھے