اسد قیصر کی پارٹی چھوڑنے کی تردید ،پرویز خٹک بارے پالیسی بتا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے پارٹی چھوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہی میری جماعت ہے،میں نے پارٹی کو نہیں چھوڑا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تحریک انصاف نہیں چھوڑی،آج بھی وہیں کھڑ اہوں جہاں پہلے کھڑا تھا،پارٹی نے پرویز خٹک کے حوالے سے اپنا رد عمل دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دوبارہ برسرِ اقتدار آ کر پہلی ترجیح کیا ہوگی؟ نواز شریف نے بتا دیا

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے عمران خان کو سانحہ 9 مئی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ خیبرپختونخوا سے اہم پارٹی رہنما ان کے ساتھ ہیں جن میں اسد قیصربھی شامل ہیں تاہم اسد قیصر کے واضح اور دوٹوک بیان نے پرویز خٹک کے دعووں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں