سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی اس سال اسلام دشمنی کا دوسرا بڑا سانحہ ہے،خالد مسعود سندھو نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کردیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی دلخراش اور افسوسناک ہے، عید الاضحی جیسے اسلامی تہوار کے موقع پر مسلمانوں کے سامنے سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک جلائے جانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،آزادی اظہار کی آڑ میں 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ایک سوچی سمجھی اور گھناؤنی سازش ہے۔یورپ کے اسلام فوبیا ہونے کے باعث سویڈن میں قرآن مجیدکو نظر آتش کرنا اس سال اسلام دشمنی کا دوسرا بڑا سانحہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی،پاکستان نے اب تک کا اہم ترین فیصلہ کر لیا

جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروائے اور عالمی سطح پر حرمت قرآن کے حوالے سے قانون سازی کیلئے بھر پور کوشش کرے۔اس گھناؤنی حرکت میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دے کر انہیں کیفرِ کردار تک پہنچانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں