taimur

گرفتاری کیلئے چھاپہ،تیمور جھگڑا پولیس کو چکما دینے میں کامیاب

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کے گھر پولیس کا چھاپہ،تحریک انصاف کے رہنما پولیس کے قابو نہ آ سکے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے رات گئے تیمور جھگڑا کے گھر چھاپہ مارا لیکن انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت تیمور جھگڑا گھر میں نہیں تھے ،وہ پہلے ہی گھر سے نکل چکے تھے ۔یاد رہے کہ سابق وزیر کیخلاف توڑ پھوڑ ،جلاﺅ گھیراﺅ اور دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران کی خواہش تھی ملک ڈیفالٹ کر جائے،ہم نے بچا لیا،شہباز شریف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں