لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی منازل کی جانب گامزن ہے،آئی ایم ایف سے کئی ماہ سے جاری بات چیت کا مثبت نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018میں نواز شریف کی سربراہی میں ملک ترقی کر رہا تھا ،بجلی کے منصوبے اور سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا تھا،پھر دھاندلی کے ساتھ ایک ایسے شخص کو مسلط کر دیا گیا جس نے سب کچھ تباہ کر دیا ۔اس شخص نے مہنگائی میں اضافہ کیا ،پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کیا ،عالمی اداروں کا ہم پر سے اعتماد اٹھنا شروع ہو گیا اور ہم مشکلات کا شکار ہوتے چلے گئے۔تحریک انصاف کے دور میں آئی ایم ایف معاہدے سے روگردانی کی گئی جس سے ملکی معیشت کو سخت نقصان پہنچا ۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف سے معاہدہ ضروری اور مجبوری تھا ،سابق چیئرمین ایف بی آر