ZAIDI

آئی ایم ایف سے معاہدہ ضروری اور مجبوری تھا ،سابق چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف معیشت دان اور سابق چیئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن بھی نہیں تھی،تین بلین ڈالر کا معاہدہ پاکستان کیلئے ضروری تھا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی مشکلات کے حل کیلئے اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں تھا،فارن کرنسی کے مسائل کا یہ حل نہیں ،ہمیں اور بہت کچھ کرنا ہو گا ،یہ معاہدہ ضروری اور مجبوری تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:”آئی ایم ایف سے معاہدہ اگلی حکومت کیلئے معاشی گڑھا “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں